مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین میں مغربی کنارے کے علاقے بیت اللحم میں سنی فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں متعدد فلسطینی جوان زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے سنی فلسطینی نوجوانوں پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس استعمال کی گئیں۔ کشیدہ صورتحال کے باعث اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے اسٹن گرینڈز کا استعمال بھی کیا۔اس سے قبل حماس کی جانب سے اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے خلاف ریلی بھی نکالی گئی۔ ادھر اسرائیل نے داعش دہشت گردوں کے ذریعہ اسلامی ممالک میں عدم استحکا مپیدا کرنے کی پالیسی جاری رکھی ہوئی ۔ اسلامی مبصرین کے مطابق اگر شام، عراق، افغانستان اور پاکستان میں لڑنے والے دہشت گرد ملکر اسرائیل کے خلاف جم کر لڑتے تو بیت المقدس اور مقبوضہ فلسطین آج تک آزاد ہوجاتا لیکن دہشت گرد اسلام کے سائے میں اسرائيل کو مضـوط اور فلسطینی کو کمزور بنار ہے ہیں۔ سلفی وہابی اور سعودی عرب کے پروردہ دہشت گرد اگر مسلمان ہوتے تو وہ اسلامی خلافت کا آغاز بیت المقدس کی آزادی سے کرتے لیکن سلفی وہابی دہشت گرد امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ہیں جو اسلامی ممالک میں دہشت گردی پھیلا کر اسرائیل کو مضبوط کررہے ہیں۔
فلسطین
بیت اللحم میں سنی فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں

مہر نیوز/5جولائی / 2014 ء : فلسطین میں مغربی کنارے کے علاقے بیت اللحم میں سنی فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں متعدد فلسطینی جوان زخمی ہوگئے ہیں، سلفی وہابی اور سعودی عرب کے پروردہ دہشت گرد اگر مسلمان ہوتے تو وہ اسلامی خلافت کا آغاز بیت المقدس کی آزادی سے کرتے لیکن سلفی وہابی دہشت گرد امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ہیں جو اسلامی ممالک میں دہشت گردی پھیلا کر اسرائیل کو مضبوط کررہے ہیں۔
News ID 1837954
آپ کا تبصرہ